بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اڈیالہ کے قیدیوں کو دارالحکومت کی ماڈل جیل میں منتقل کیا جائے گا، محسن نقوی


اسلام آباد:میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے لوکل باڈیز الیکشن پرانے شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر جلد آپ کو خوشخبری سنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئی جیل تیار کرلی گئی ہے، اس کا کریڈٹ طلال چوہدری کو جاتا ہے، اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس کو جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیں گے، یہ انڈر پاس سب سے کم مدت میں بننے والا منصوبہ ہوگا۔ یہاں سے مری جانے اور اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو آسانی ہوگی۔ سینیٹر محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ جس دن کشمیر چوک انڈر پاس مکمل ہوگا کھول دیں گے، وزیراعظم اس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک درخت جو کشمیر چوک انڈر پاس میں آیا، اس کوشفٹ کرایا، ضائع نہیں ہوا، پچھلے 2 سال میں دیکھیں اسلام آباد میں درخت شامل کتنے ہوئے ہیں۔ اسپارکو کا ریکارڈ دیکھ لیں اسلام آباد میں کتنے درخت لگے ہیں، ایف نائن پارک کی تعمیر نو کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شاہ اللہ دتا کے پاس واگزار کرائی گئی زمین پر بھی پارک تعمیر کررہے ہیں، اسلام آباد کے نوجوانوں کےلیے اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، قرض پروگرام لائے ہیں۔