Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نوشہرہ اور سوات میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

winter

نوشہرہ اور سوات میں 12 اکتوبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔


ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا، تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات بروز پیر 12 اکتوبر کو بند رہیں گے۔


12 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار، ڈپٹی کمشنر کی تمام متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی۔


سوات میں میٹرک سال2026 کے تمام پرچے ملتوی کر دیئےگئے ،اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا ، 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات تا حکمِ ثانی ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ امتحانات کی نئی تاریخوں اور نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں ہوگا،میٹرک کے امتحانات سوات اور شانگلہ سمیت بورڈ کے زیرِ انتظام علاقوں میں منعقد ہونے تھے۔