یہ غربت بھی انسان کو ناجانے کہاں سے کہاں لے جاتی ہے۔ اور ایسے حالات پیدا کر دیتی ہے کہ ”ایمان“ تک جانے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔
علی کا تعلق ایک نہایت ہی غریب گھرانے سے تھا۔ اس کا باپ دن بھر ”بٹھے“ پر مزدوری کرتا۔ کبھی حالات ایسے پیدا ہو جاتے کہ اینٹیں پک کر تیار ہوتی، تب کہیں جا کے اس غریب کو اجرت ملتی۔
بٹھے پر ”اینٹوں“ کی خرید و فروخت کے لیے لوگوں کا آنا جانا معمول رہتا۔
ایک مرتبہ گرمیوں کی سخت دوپہر میں گل مند اپنی بیوی بچوں سمیت ”سورج“ کی سخت تپش میں کام میں مصروف تھا۔ ثناءاللہ جو اس غریب کو سخت محنت کرتے ہوئے دیکھا، تو اس کے دل میں ایک ”شیطانی“ ہلچل سی ہونے لگی۔ ایک دن وہ گل مند کے پاس گیا، ہمدردیاں جتانے لگا۔ اور ساتھ ہی مِنت کرنے لگا کہ
اپنے اس اٹھ سالہ علی کو میرے ساتھ بھیج دے۔
میں شہر جا کر اس کی تعلیم و تربیت کا خرچہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ تمہیں بھی ہر ماہ گھریلو اخراجات بھیجتا رہوں گا۔ گل مند ایک غریب اور سادہ سا انسان تھا۔ وہ جلد ہی اس کی کی باتوں میں آگیا۔ اپنے بیٹے علی کو اس کے ساتھ روانہ کر دیا۔
علی کو ثناء اللہ نے اپنے گھر کے چھوٹے، موٹے کاموں اور مہمانوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھ لیا۔ اسے اچھا لباس، اچھا رہن، سہن اور اس کے والد کو ہر ماہ اچھی خاصی رقم دینے لگا۔
آہستہ، آہستہ علی کی ”تربیت“ اور ”ذہن“سازی کے لیے خفیہ طریقہ کار اپنایا گیا۔
ثنا اللہ کی بیوی اور ماں اسے آخری نبی ﷺ کے بارے میں من گھڑت قصے اور کہانیاں سناتی۔ جسے اس کا دل قبول کرنے سے انکار کرتا۔ اور اس بات پر زور دیا جاتا کہ:
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی نہیں۔ (نعوذ باللہ)
اسے خاص مشروب پلایا جاتا اور ساتھ ہی اسے مبارک دی جاتی کہ یہ مشروب خاص اس کے لیے ”قادیان“ سے آیا ہے۔
مشروب پینے کے بعد اسے ہوش نہیں رہتا تھا۔ اسے بس اتنا یاد ہوتا کہ اسے کوئی تفسیر پڑھائی جا رہی ہے، اور ساتھ ہی ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
ہوش میں آجانے کے بعد وہ یاد کرنے کی کوشش کرتا، لیکن اسے کچھ یاد نہیں آتا تھا۔
اور جب وہ پوچھنے کی کوشش کرتا، تو اسے مزید مصروف کر دیا جاتا۔
وہ ان حالات پر حیران و پریشان تھا۔
علی جب سے آیا تھا اسے اپنے گھر نہیں جانے دیا جاتا۔ اس کے والدین اسے ادھر ہی ملتے۔ اور جیسے ہی وقت گزرتا گیا، اور وہ بڑا ہوتا گیا۔
اسے خاص مشروب کے ساتھ منتخب کتاببں مطالعہ کروائی جاتی۔ اور ساتھ ہی اسے ایک، ایک چیز کی یاد دہانی کرائی جاتی۔ علی کو ”خفیہ“ جگہوں پر، خفیہ محافل میں شرکت کروائی جاتی۔
اب علی وہی بولتا، وہی دیکھتا جو اسے دکھایا جاتا۔ اس نے احمدی ”تفسیر“ پہ عبور حاصل کر لیا۔
آج وہ ایک اہم ”رکن“ کی حیثیت سے سالانہ محفل پہ جا رہا تھا۔ آج وہ خاص تیاری کے ساتھ ”چناب نگر“ پہنچا۔ وہاں مرزا احمد کے ساتھ اس کی ملاقات متوقع تھی۔
محفل کے دوران اس نے مرزا احمد کے بھائی جو تحریک کا بڑا اہم ”رکن“ تھا، اس سے سوال پوچھا کہ:
”مرزا قادیانی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ قرآن کریم میں قادیان کا نام استعمال ہوا ہے۔“
تو میں چاہتا ہوں آپ مجھے دکھائیں، کہ قران پاک میں لفظ قادیان کہاں، کہاں آیا ہے؟
یہ سوال سنتے ہی وہاں موجود ہر شخص کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ اور غصے سے اس کی جانب دیکھنے لگے۔ قادیانیوں کی اہم قیادت کا اس طرح کا عمل اسے سوچنے پہ مجبور کرگیا۔ وہ بھی نام کا ”علی“ تھا۔
اس کے اندر کا انسان یہ سب قبول نہیں کرنے سے انکاری تھا۔ اس کے دل و دماغ میں اچانک شکوک و شبہات کا سلسلہ امڈ آیا۔
اس سے ”محفل“سے ہی ہاتھوں ہاتھ لیا۔ اور مرزا احمد تک پہنچایا گیا۔
مرزا احمد شاندار ”تخت“ پر بیٹھا ہوا، اس کے ارد گرد
دوشیزیں غیر اخلاقی لباس میں ہاتھ باندھے کھڑی تھی۔
ان کو خاص ”جنتی“ مشروب تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔
جنہوں نے بڑے تمام کے ساتھ علی کو پلایا۔ یہ سب علی کے لیے ناقابل یقین تھا۔ اس پہ مرزا احمد اور قادیانیوں کی مزید غلاظتیں آشکار ہونے لگی۔ اس کے اندر اور بھی سوال جنم لینے لگے کہ یہ نبی کیسے ہوسکتاہے؟
اللہ کے نبی کا طرزِ زندگی ایسے تو نہیں ہوتی۔
مشروب پینے کے بعد ہمیشہ کی طرح اس کے حواس قائم نہ رہے۔ اسی حالت میں اس سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا احمد کو نبی ماننے پہ بیان ریکارڈ کروایا گیا۔
اسے معلوم ہی نہیں کہ اس نے (نعوذ باللہ)حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا، کیا باتیں کی؟
اسی دوران اس نے خواب دیکھا کہ:
لوگ درود و سلام پڑھتے ہوئے گنبد خضریٰ کی جانب جا رہے ہیں، وہ بھی ان کے پیچھے چل پڑا مگر اسے وہاں جانے سے روک دیا جاتا ہے، کہ یہاں صرف ختم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے غلام جاسکتے ہیں۔ آپ نہیں،
وہ بار بار جانے کی کوشش کرتا اور اسے ہر بار روک دیا جاتا ہے۔ پھر وہ سوال کرتا ہے کہ:
کیا میں آپ ﷺ کا سچا غلام نہیں؟
جب اسے ہوش آیا تو اس کی دنیا بدل چکی تھی۔
ہوش میں آنے کے بعد اسے وہی بیان سنوایا گیا۔
اسے سنتے ہیں علی کو اپنی روح نکلتی ہوئی محسوس ہوئی۔
کیا یہ میں نے بیان دیا ہے؟
یہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟
ایسا کیسے کر سکتا ہوں؟
اس نے چلانا شروع کر دیا یہ میں نہیں کہہ سکتا۔
علی کو فور پکڑ کر باندھ دیا گیا۔ اس کے لیے ادھی رات کو عدالت لگائی گئی۔ اسے اختیار دیا گیا ہے کہ اس کے سامنے دو راستے ہیں۔ جہاں اس کے لیے شاندار زندگی اور اور تحریک کا اہم ”رکن“ بن کر کام کرتے رہو۔ ورنہ دردناک موت کے لیے تیار ہو جاؤ۔
ایک طرف اسے بنگلہ، گاڑی، آسائش دکھائی گئی۔
دوسری طرف اسے کال کوٹھری اور خوفناک کتے دکھائے گئے۔ جو ان کی تحرک سے روگردانی کرتا ہے، تو پھر وہ ان کتوں کی خوراک بن جاتا ہے۔ کتے ایسے کہ جن کو دیکھ کر روح کانپ جائے۔
علی کو رات والا خواب یاد آیا کہ وہ خاتم النبیین ﷺ کا پیروکار نہیں۔
ان ان کو سچا غلام اور عاشق نہیں۔ یہی خیال ہے اسے کوڑے برسانے لگا۔ اس نے ایک لمحے میں فیصلہ کیا۔ اسے کتوں کی خوراک بننا قبول ہے۔
وہ روتا رہا اور رب تعالی سے معافی مانگتا رہا۔ کہتا رہا کہ میرے اندر کا چراغ ہمیشہ اس بات کی نفی کی۔ جو مجھے کبھی کبھار سمجھ آتا۔ اور کبھی میرے اس چراغ کو بجھا دیا جاتا۔
وہ روتارہا،
اے اللہ میں بھٹکا ہوا گنہگار ہوں، مجھے اپنی رحمت سے محروم نہ کر۔
مجھے اپنے آخری نبی ﷺ کی سچے غلامی کی خیرات عطا فرما۔
اے پیارے حبیبﷺ،
اے اللہ کے محبوب نبی ﷺ میں دل و جان سے آپ کے اخری نبی ہونے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
میرے پیارے آقاﷺ مجھے اپنی غلامی سے محروم نہ کیجئے۔
میرا نام آپ کی ختم ”نبوت“ کو بچپن میں ماننے والے، حضرت علی کے نام پہ رکھا گیا۔
علی جو شیر خدا، جسے آپ نے علم کا دروازہ قرار دیا ہے۔ میں ”علی“ نام کا ہوکر کیسے آپ کی نبوت کو جھٹلا سکتا ہوں؟
میں علی آپ کی ”ختمِ نبوت“ پر ایمان لاتا ہوں۔
میں! علی دنیا کے کونے، کونے میں جب تک زندہ ہوں یہ پیغام حق پہنچاتا رہوں گا کہ: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور قیامت تک آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں






