پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

زمین پر مبینہ قبضے کا کیس، ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز اور بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے جاری کیے۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری زمین پر مبینہ قبضہ کے کیس میں جاری ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری طلبی کے باجود عدم حاضری پر جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے 25 نومبر کو پیش کرے۔