پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور میں زرداری اور پیپلزپارٹی قیادت سے گفتگو، نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت نظر نہیں آئی، فواد چودھری


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے صوبوں کیلئے ریفرنڈم مسترد کر دیا ہے۔

ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ کل لاہور میں ایک شادی پر صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت تھی ، ان کی گفتگو سے بھی یہی تاثر ملا کہ پیپلزپارٹی نئے صوبوں پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اپنی جگہ، تاہم نتائج تبدیل کرکے موجودہ پارلیمنٹ تشکیل دیے جانے میں کوئی شک نہیں، عوام کی حقیقی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم بہترین راستہ ہے۔موجودہ پارلیمنٹ کی تشکیل کے حوالے سے عوامی مینڈیٹ پر سوالات موجود ہیں، اس لیے عوام کی مرضی اور رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔عوام کو یہ موقع ملنا چاہیے کہ وہ براہِ راست اپنی رائے کا اظہار کرسکیں۔