Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز کا اظہارِ برہمی

cm
مصنف:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا اور عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من کے حساب سے ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔اجلاس میں مارکیٹ میں آٹے اور گندم کے نرخوں میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ عوام کو سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری وسائل استعمال کیے جائیں گے۔