Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

secouri1
مصنف:

بلوچستان: سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں ضلع پنجگور اور چاغی میں کی گئیں۔ پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، جن میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL