دانا سر بائی پاس میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر بائی پاس میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیے گئے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز غیر قانونی نقل وحرکت کی روک تھام اور سرحدی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں





