Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بارکھان سے 10 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت کا عمل جاری

نقطہ نظر
DEADBODY
مصنف:

بارکھان: بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

معاون برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے 10 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی اکثریت کا تعلق بارکھان، کوہلو اور سبی کے علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق لاشوں کی فہرست میں درج افراد کے نام درج ذیل ہیں:

1. حفیظ اللہ ولد اختر محمد، قبیلہ مری

2. حسن ولد عمر خان، قبیلہ مری

3. اقبال ولد نواب خان، قبیلہ مری

4. کریمو ولد دین محمد، قبیلہ شیرانی

5. مزار خان ولد شاہ داد خان

6. سعید خان ولد امیر

7. شیری ولد نبی بخش، قبیلہ مری

8. واحد بخش ولد خدابخش

9. وزیر خان ولد نواب خان، قبیلہ مری

10. پائند خان ولد قیصر، قبیلہ مری