بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ریاض ایئرپورٹ کے بعد دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ


حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا ہے۔

ترجمان سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار کو حوثیوں نے دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا، دمام ایئرپورٹ پر حملے میں نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ایئرپورٹ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حوثیوں کے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور دو بنگلا دیشی شہری شامل ہیں،حملے میں امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اورسوڈان کا ایک،ایک شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔