بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

gold price in pakistan today

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 153 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 836روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے کی کمی سے 3لاکھ 75ہزار 373روپے کی سطح پر آگئی۔


اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 172روپے کی کمی سے 6ہزار 360روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 148روپے کی کمی سے 5ہزار 452روپے کی سطح پر آگئی ہے۔