Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت میں سڑک پر روبوٹ بھی بھیک مانگنے لگا، تصاویر وائرل

IMG_1164


بھارت میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سڑک پر انسان کے بجائے ایک روبوٹ لوگوں سے بھیک مانگتا نظر آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند نوجوانوں نے تجرباتی طور پر ایک روبوٹ تیار کیا اور اسے پروگرامنگ کے ذریعے بھیک مانگنے کا ٹاسک دیا۔ روبوٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ وہ لوگوں کے قریب جا کر مخصوص انداز میں بات کرے اور ہاتھ پھیلا کر مدد طلب کرے۔
‎نوجوانوں نے روبوٹ کو ایک مصروف سڑک پر چھوڑ دیا جبکہ وہ خود دور کھڑے ہو کر اس کا ردعمل دیکھتے رہے۔ روبوٹ راہگیروں کے پاس جا کر گفتگو کرتا اور بھیک مانگنے کی اداکاری کرتا رہا۔
‎سڑک پر روبوٹ کو اس انداز میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ بہت سے افراد نے اس دلچسپ منظر کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کیا اور بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔
‎یہ تجربہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی دلچسپ مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس نے لوگوں کو حیران بھی کیا اور محظوظ بھی۔