Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی

tezab gardi
مصنف:

لودھراں کے اڈہ پرمٹ کے قریب نجی اسکول کی لیب میں حادثے کے نتیجے میں 14 بچے زخمی ہوگئے۔


ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے مطابق لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے وہاں موجود بچے متاثر ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ ایک بچے کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے پر اسکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔