جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

غزل،پھر اپنا رنگ دکھا دو نہ :شاعرہ:شبنم مرزا

نقطہ نظر

پھر اپنا رنگ دکھا دو نہ

جمہور کا تخت گرا دو نہ


یہ ملک نہیں اک چھاؤنی ہے

تم مارشل لا ہی لگا دو نہ


تم بھاری بھر کم بوٹوں سے

پھر کوئی حشر اٹھا دو نہ


جو قوم کی خاطر اٹھے ہیں

سب کاٹ کے سر وہ جھکا دو نہ


الزام دھرو غداری کے

سولی پہ سب کو چڑھا دو نہ


شانوں پہ کسی کے سر نہ رہے

مقتل سا ملک بنا دو نہ


تم شبنم ہو کہ شعلہ ہو

اس قوم کو صاف بتا دو نہ

شبنم مرزا لاھور