پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بیٹی کی زندگی، تحریر: نور فاطمہ

نقطہ نظر
noor fatimah1

بیٹی کی زندگی ایک ایسی کہانی ہے جو ماں کے آنگن سے شروع ہوتی ہے اور کسی اور کے آنگن کو آباد کرنے پر ختم ہوتی ہے بیٹی پیدا ہوتی ہے تو لوگ کہتے ہیں بوجھ آ گیا لیکن اصل میں اللہ نے اس گھر کو رحمت دے دی بیٹی وہ پھول ہے جو اپنے ہی گھر میں کھلتا ہے اور خوشبو کسی اور گھر کو دیتا ہے بیٹی کی زندگی آسان نہیں ہوتی بچپن میں وہ بھائیوں کی لاڈلی ہوتی ہے، باپ کی جان ہوتی ہے وہ پورے گھر کی رونق ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی ہے، اسے سمجھا دیا جاتا ہے کہ یہ گھر تیرا نہیں تیرا اصل گھر تو سسرال ہے وہ بیچاری ساری زندگی اسی کشمکش میں رہتی ہے کہ میکے کی ہوں یا سسرال کی

بیٹی کی زندگی میں سب سے بڑا امتحان شادی کے بعد شروع ہوتا ہے وہ اپنا گھر، اپنی ماں اپنا باپ، اپنا بچپن سب چھوڑ کر ایک نئے گھر جاتی ہے، جہاں اسے سب کو خوش کرنا ہوتا ہے وہاں وہ بیٹی سے بہو بن جاتی ہے صبح سب سے پہلے اٹھنا سب سے آخر میں سونا، سب کی سننا اور اپنی تکلیف کو چھپانا ہی اس کی زندگی بن جاتی ہے پھر جب وہ ماں بنتی ہے تو اس کی زندگی مکمل طور پر بدل جاتی ہے اب وہ اپنی خواہشیں بھول کر بچوں کی خواہشیں پوری کرتی ہے اس کے کپڑے پرانے ہو جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن بچوں کے کپڑے نئے ہونے چاہئیں وہ خود بھوکی سو جائے گی لیکن بچوں کو بھوکا نہیں سونے دے گی

اصل میں بیٹی کی زندگی قربانی کا دوسرا نام ہے وہ جس گھر میں جاتی ہے اسے جنت بنا دیتی ہے جو لوگ بیٹی کو بوجھ سمجھتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ بیٹے تو قسمت سے ملتے ہیں لیکن بیٹیاں نصیب سے ملتی ہیں

بیٹی کو کمزور نہ سمجھیں بیٹی ہی ماں بن کر پوری نسل کو سنوارتی ہے اس کی عزت کریں اسے پڑھائیں اسے مضبوط بنائیں کیونکہ ایک اچھی بیٹی ہی ایک اچھی ماں ایک اچھی بیوی اور ایک اچھا معاشرہ بناتی ہے۔