بلاول بھٹو کی سیاست کا نیا یوٹرن، اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش

بلاول بھٹو کی سیاست کا نیا یوٹرن، اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش سامنے آئی ہے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں طویل حکمرانی ،صوبے میں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین پر تنقید اور الزام تراشی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کئی دہائیوں سے سندھ میں برسراقتدار ہے، تاہم تھر میں غربت اور بھوک، کراچی میں تباہ حال سڑکیں اور صوبے بھر میں بدانتظامی جیسے مسائل تاحال موجود ہیں۔ سندھ کے عوام جب کرپشن، انتظامی مسائل اور حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں تو انہیں جواب دینے کے بجائے دوسروں پر تنقید شروع کر دی جاتی ہے۔
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کی بات پر پیپلز پارٹی کو اعتراض کیوں ہے؟ اگر صوبے میں حکومتی کارکردگی تسلی بخش ہے تو عوامی رائے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ سندھ کے بنیادی مسائل تاحال حل طلب ہیں، لیکن بلاول بھٹو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔ جب بھی حکومتی کارکردگی کا حساب مانگا جاتا ہے تو الزام تراشی شروع ہو جاتی ہے، جو پیپلز پارٹی کی پرانی سیاسی روایت بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں





