فیصل آباد:حوالہ ہنڈی میں ملوث بینک منیجر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مصنف:
فیصل آباد میں حوالہ ہنڈی سے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے الزام میں نجی بینک کے منیجر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم کو کینال روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے، اس کے قبضے سے موبائل فون اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اکتوبر کے دوران لاکھوں روپے بینک ٹرانزیکشنز کے پیغامات ملے ہیں۔
مزید پڑھیں




