Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

10.2 ملین فالوورز کے باوجود پی ٹی آئی کے ایکس اسپیس میں صرف 700 افراد کی شرکت


پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا فالوورز کی بڑی تعداد کے باوجود ایکس اسپیس میں محدود شرکت، مقبولیت پر سوالیہ نشان بن گئی ۔ پی ٹی آئی کے 10.2 ملین فالوورز والے اکاؤنٹ سے دنیا بھر میں حمایت متحرک کرنے کی کوششوں کے باوجود جبران الیاس کے زیرِ اہتمام ایکس اسپیس میں صرف 700 افراد شریک ہوئے۔

https://x.com/BaaghiTV/status/2109284055414137236

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اثر و رسوخ اور زمینی سطح پر عوامی حمایت کے درمیان فرق کو نمایاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 10.2 ملین فالوورز موجود ہیں تو اس بڑی تعداد کی حمایت عملی سرگرمیوں میں محدود کیوں دکھائی دیتی ہے۔

اس محدود تعداد کی شرکت عمران خان کے بیانیے پر اعتماد میں کمی اور انتشار کی سیاست کی مقبولیت میں کمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔