Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال


وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ کراچی بندرگاہ سے یورپ کے لیے براہ راست ہفتہ وار شپنگ سروس بحال ہوگئی۔ 7 یورپی بندرگاہوں سے شپنگ رابطہ دوبارہ قائم ہوگیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق ایم ایس سی نے پریمیم آئی پاک سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے یورپ کے لیے ہفتہ وار شپنگ رابطہ بحال ہوا ہے۔

براہ راست سروس کی بحالی سے برآمدی صنعت کو ریلیف ملے گا اور یورپ کے لیے ٹیکسٹائل سمیت برآمدی سامان کی ترسیل مزید بہتر ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کے پی ٹی چیئرمین اور کے جی ٹی ایل انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔