Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تین سال بعد چوری شدہ بھینس کی گھر واپسی، ڈھول کی تھاپ پر استقبال


ملتان میں تین سال قبل چوری ہونے والی بھینس کی گھر واپسی پر شہری خوشی سے نہال ہوگیا، بھینس کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔

تھانہ الپہ کے علاقے قبول والا سے تین سال قبل چوری ہونے والے جانوروں کو سی سی ڈی نے خانیوال کے علاقے سے برآمد کرلیا۔ ناصر نامی شہری کی بھینسیں چوری ہوئی تھیں، جن میں سے سی سی ڈی نے ایک مسروقہ بھینس برآمد کرلی ہے، جبکہ دوسری بھینس کی تلاش اور برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متاثرہ شہری محمد ناصر کے مطابق اس نے الپہ پولیس کو چوروں کی نشاندہی بھی کی تھی، تاہم اس کے باوجود پولیس چوروں سے اس کی بھینسیں برآمد نہ کرا سکی۔

تین سال بعد ایک بھینس کی واپسی پر محمد ناصر کی خوشی دیدنی تھی، جس پر بھینس کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔