Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہیل آفریدی کی نااہلی کیس کی سماعت 15 اکتوبر کو مقرر

sohail afridi

وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ سہیل آفریدی نااہلی کیس کی سماعت کرے گا ، ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے ۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا ۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ضمانت سےمتعلق کیس کی سماعت بھی وفاقی آئینی عدالت نے پندرہ اکتوبر کو ہی مقرر کی ہے ۔ جسٹس امین الدین خان اورجسٹس علی باقر نجفی پرمشتمل دورکنی بینچ سماعت کرےگا ۔ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئےوفاقی آئینی عدالت سےرجوع کیاگیا تھا ۔