جہلم:46ویں مرکزی شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن کے 46ویں مرکزی شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شوٹنگ مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک جاری رہے۔تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب کے دوران مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے اور نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے شرکا میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ورسپاہی کی شناخت ہے،چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت ہمیشہ عسکری تربیت کا اہم جز رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں





