سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا، پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آخری نمبر پر برقرار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27 2026- کے پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ بدستور پہلے اور دفاعی چیمپیئن جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
جیو سپر کے مطابق پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت اب تک 10 میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 میں کامیابی، 7 میں شکست اور ایک میچ ڈرا ہوا۔ پاکستان کے 11 پوائنٹس ہیں اور جیت کا تناسب 7.50 فیصد ہے۔سری لنکا کی ٹیم 7 میچز میں ایک کامیابی، 2 شکستوں اور 4 ڈرا میچز کے ساتھ 30 پوائنٹس حاصل کرکے ساتویں نمبر پر ہے، اس کا جیت کا تناسب 33.33 فیصد ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 میچز میں 4 فتوحات، ایک شکست اور ایک ڈرا کے ساتھ 52 پوائنٹس اور 72.22 فیصد جیت کے تناسب کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی افریقا 7 میچز میں 5 کامیابیوں اور 2 شکستوں کے بعد 60 پوائنٹس اور 71.43 فیصد تناسب کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
آسٹریلیا 13 میچز میں 9 فتوحات اور 4 شکستوں کے ساتھ 108 پوائنٹس لے کر تیسرے، بھارت 11 میچز میں 5 کامیابیوں، 4 شکستوں اور 2 ڈرا کے بعد 68 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش 44 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، انگلینڈ 74 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز 46 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں





