حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

مصنف:
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 395 روپے 82 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ بحران کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں


.jpg%3F2026-10-14T16%253A51%253A43.067Z&w=3840&q=75)


