پیٹرولیم لیوی کا معاملہ، وزیر اعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات طے پاگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی کے معاملے پر وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات طے پاگئی۔ حکومت اور جماعت اسلامی میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سےحافظ نعیم الرحمان کی ملاقات کل دوپہر ہوگی۔
وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات وفود کی سطح پر ہوگی، ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے،ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کم کرنے پر بات ہوگی۔ حکومتی وفد میں احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، علی پرویز ملک شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہبازشریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے ایجنڈے پر ملاقات کریں گے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں




