پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت


سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ، نشانِ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ کی نمازِ جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔


نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، اور کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت بڑی تعداد میں سرونگ اور ریٹائرڈ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔