اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کالز کے ذریعے ہیکرز نے 400 ملین ڈالر سے زائد ہتھیا لیے

شمالی کوریا کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکرز نے شناخت کی چوری اور اے آئی سے چلنے والی جعلی ویڈیو کالز پر مشتمل انتہائی مؤثر سوشل انجینیئرنگ اسکیم کا استعمال کرتے ہوئے 400 ملین ڈالر سے زیادہ چرالیے۔ایف بی آئی نے اس ماہ شمالی کوریا سے وابستہ ہیکرز پر کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنانس سے 6 ارب ڈالر کی چوری کا الزام لگایا تھا جس کی شمالی کوریا نے تردید کی تھی۔
ایف بی آئی سائبر برانچ آپریشنز ڈائریکٹر بریٹ لیدرمین نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام کو فنڈ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر کرپٹو کرنسی کی چوری سے حاصل ہونے والی آمدنی پر انحصار کرتی ہے جس نے حالیہ برسوں میں اربوں ڈالر چرائے ہیں۔ایف بی آئی نے کہا کہ بائنانس ہیک کے علاوہ، شمالی کوریائی باشندوں نے کرپٹو کرنسی اور ویب 3 شعبوں میں افراد کو دھوکہ دہی والی سوشل انجینیئرنگ کی حکمت عملیوں کے ذریعے جارحانہ انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
اس اسکیم جسے امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے ’فیس اسٹیلر‘ کا نام دیا نے گزشتہ 18 ماہ میں 400 ملین ڈالر سے زیادہ کی چوری کی ہے۔فیس اسٹیلر ہیکرز متاثرہ کو ویڈیو میٹنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے متاثرہ کے کسی جاننے والے کا روپ دھارتے ہیں، اعتماد حاصل کرنے کے لیے اے آئی سے چلنے والی ڈیپ فیک ویڈیو کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہیکرز ایک جعلی تکنیکی خرابی متعارف کراتے ہیں جس کے لیے متاثرہ کو ایک لنک یا پرامپٹ پر کلک کرنا پڑتا ہے جو میلویئر انسٹال کرتا ہے۔متاثرہ کی رابطہ فہرستوں اور سوشل میڈیا اور کمیونیکیشن ایپس کا استحصال کرتے ہوئے ہیکرز اگلے ہدف کو پھنسانے کے لیے ان کا روپ دھار سکتے ہیں۔
ایف بی آئی کے لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرینڈی نے کہا، ’فیس اسٹیلر ایک انتہائی مؤثر سوشل انجینیئرنگ اسکیم ہے جو انتہائی تجربہ کار تکنیکی اور سیکیورٹی سے آگاہ کمپیوٹر صارف کو بھی دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارمز اور قیمتی ذاتی تعلقات پر ہمارے اعتماد کا استحصال کرتی ہے۔ اگر آپ کسی ایسے منظر نامے کا تصور نہیں کر سکتے جہاں آپ اس کا شکار ہو سکتے ہیں تو آپ کافی تخلیقی طور پر نہیں سوچ رہے ہیں۔ایف بی آئی نے کہا کہ اس نے فیس اسٹیلر کے متاثرین کی 900 سے زیادہ ویب کیم ویڈیوز ضبط کی ہیں۔
مزید پڑھیں





