پی ٹی آئی سیاسی حقیقت،ہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صحافیوں کی آواز بننے کیلئے تیار ہے
کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہے، سیاسی ری سیٹ ہوگا تو سیاسی لوگ ہی اسے ری سیٹ کریں گے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے ہمیں تسلیم کرنا ہو گا۔آخر کتنا انتقام لینا ہے آپ نے، انتقامی کارروائی بند کرنا پڑے گی۔ سسٹم کلیپس ہے کیوں ہے اس پر بات ہی نہیں کرتے ، ری سیٹ غیر سیاسی نہیں سیاسی ہونا چاہیے ،ہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا، آج نہیں تو کل یہ ہونا ہے۔اپوزیشن کے پاس پارلیمنٹ پر اعتماد نہ رکھنے کی وجوہات ہیں، اپوزیشن کا اعتماد بحال کرنا ہو گا،اچانک یاد آ جائے گا کہ مولانا کا گھر تجاوزات میں آتا ہے؟ سسٹم پہلے ہی اسی لیے مفلوج ہوا ہے کہ آپ ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ سب بند کریں، مولانا کے سوالات کے جواب دیں، چاہے آپ کو کتنے ہی ناگوار کیوں نہ گزریں،مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم میں جدوجہد نہ ہوتی تو آج آج اقتدار کی کرسی پر نہ بیٹھے ہوتے، تھوڑی شرم کریں تھوڑی حیاء کریں،مولانا کے ساتھ ساتھ آپ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کا بھی نام لینا سیکھو، آپ کو اُن کا اعتماد بحال کرنا پڑے گا، مجھے پسند ہو یا نہ ہو، وہ اِس مُلک کے سیاسی اسٹیک ہولڈر ہیں، سیاسی حقیقت ہے، یہ مُلک اُن کے بغیر نہیں چل سکتا، کوئی مانے یا نہ مانے،پاکستان کے عوام آج جس مشکل معاشی حالات میں ہے میں نے اپنی زندگی میں اس سے برا حال نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیں




