Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

bandar abbas


حزب اللہ نے لبنان سے میزائل حملہ کر کے اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران ایک میزائل کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن اسٹیشن سے ٹکراتے دیکھا گیا جبکہ اس واقعے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
حزب اللہ کے مطابق جس سیٹلائٹ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشنز اور سائبر ڈیفنس ڈویژن سے منسلک تھا۔
‎رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رام اللہ میں اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ ہیڈکوارٹر ریہوام بیس کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
‎دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں آج مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 2 مارچ سے جاری بمباری میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 570 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1400 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
‎وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 86 بچے اور 45 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں کے باعث اب تک تقریباً ساڑھے سات لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔