Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے اسلامی امہ متحد ہو جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

مصنف:

• حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ کی سخت مذمت، علامہ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی

• حوثی اگر باز نہ آئے تو ان کے ساتھ قرار واقعی اقدام کیا جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد :ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کونسل کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی سیمینار سے کرتے ہوئے کیا۔ آپ نے کہا کہ عالم مغرب اور امریکہ مسلمانوں کے ساتھ دوہری تہری چال چلتے ہیں۔ عرصہ دراز سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک سے حفاظت کے نام پر مال اینٹھتے رہے اب جب کہ حقیقتاً سعودی عرب کی حفاظت کا موقع آیا ہے تو حوثیوں کے ساتھ پس پردہ مذاکرات اور ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ خلیجی ممالک کو بھی سوچنا چاہیے کہ مسلم ممالک کا دفاعی اتحاد بنایا جائے جو ایک دوسرے کے کام آئے۔ ایران کو بھی علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی پراکسیز کو روکنا ہوگا۔ آپ نے سیرت النبی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت سے جنگی معاملات پر سیرحاصل ہدایات میسر ہیں۔ مسلمان ممالک کو انہیں سامنے رکھنا چاہیے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے عرب کے بدو معاشرے کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں معاشرتی و معاشی ترقی کے راستہ پر گامزن کیا۔

ڈاکٹر حافظ سجاد نے اپنی کلیدی گفتگو میں کہا کہ زندگی کے ہر معاملات میں سیرت طیبہ کی پیروی لازمی ہے۔ ہماری آبادی کا کثیر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ان کے اخلاق کی تعمیر اور کردار کی نظافت سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی (مصنوعی ذہانت) نے ان میں فکری انتشار پیدا کر دیا ہے۔ عقائد، عبادات، معاشرت اور معیشت کی ہدایات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی حاصل ہو سکیں گی۔

سیمینار میں علامہ ڈاکٹر رفاقت جلالی، پروفیسر ڈاکٹر حمید چشتی، سیکرٹری کونسل ڈاکٹر غلام دستگیر شاہین، چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر غلام ماجد و دیگر اسکالرز اور علماء نے شرکت کی۔