جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انسانی شخصیت ایک پہیلی ،تحریر: کلثوم افتخار

نقطہ نظر

تبدیل ہوتا ہوا وقت اور تبدیل ہوتا ہوا انسان بڑی ہی اہمیت رکھتے ہیں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ انسان کے اندر بھی بہت سی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں کبھی مزاج میں سردی کبھی گرمی کی کیفیت کا پیدا ہو جانا ہی دراصل زندگی کی علامتوں میں سے بڑی اہم علامت ہے زندگی کبھی بھی ایک ہموار سڑک کی طرح ہماری کے ساتھ اور تواتر کے ساتھ نہیں چلتی بلکہ زندگی تو متلون مزاج جی کی مثال جیسی ہے پل میں تو اللہ پل میں ماشاء کبھی خوشی کبھی غم کبھی درد کبھی سکون زندگی زندگی کی ان کیفیات کو وہی انسان دل کی گہرائیوں سے سمجھ سکتا ہے جو زندگی کے مفہوم کو سمجھ جائے قران پاک میں بھی انسان کے بارے میں جسے اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے یہ بتا دیا گیا ہے کہ انسان بڑا جلد باز ہے ۔ اس جلد بازی کی کیفیت میں اکثر انسان سے بڑی سنگین غلطیاں بھی سرزد ہو جاتی ہیں جن کے بارے میں بعد میں سوچتے ہوئے صرف یہی احساس اجاگر ہوتا ہے کہ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت لیکن سوچنے کی بات یہ ہے غور و فکر کرنے کا انداز ہر انسان کا دوسرے انسان سے مختلف ہوتا ہے کچھ انسان غم کی کیفیت سے گزرتے ہوئے زندگی کے درد کو محسوس کرتے ہوئے اس درد کو دوسرے انسانوں کی کیفیات کو سمجھنے کا عمل قرار دیتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو انسان دوست ہوتے ہیں اور اس انسان دوستی کا حق ادا کرتے کرتے ان کی عمر بیت جاتی ہے ان کو آپ خدمت خلق کے کارکن کے طور پر مانے مان سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمیں انسان مختلف انتہاؤں میں کی جانب سفر کرتا ہوا بھی نظر اتا ہے کچھ انسان غم و غصے کی کیفیت میں اس قدر الجھ کر رہ جاتے ہیں کہ ہر وقت شدید تنا اور غصے کی کیفیت میں ہونے کی وجہ سے ان کے چہرے کے تاثرات بھی شدید ،سخت مزاجی اور سنگ دلی

کی علامت بن جاتے ہیں جبکہ انہی کے برعکس حضرت انسان میں ہمیں ایسے انسان دوست مخلص کٹھن مرحلوں میں بھی مسکراہٹ کا دامن نہ چھوڑنے والے لوگ بھی ملتے ہیں کہ جن سے مل کر طبیعت سرشار اور دل سکون کی کیفیت میں پہنچ جاتا ہے ویسے تو کہا جاتا ہے کہ انسانی شخصیت کی دنیا میں 16 اقسام ہیں ۔ لیکن چونکہ انسانی دماغ انتہائی پیچیدہ عمل اور رد عمل کا نام ہے اسی طرح انسان کی شخصیت کے اتنے زیادہ پہلو ہیں کہ ہر پہلو کو سمجھنے کے لیے بھی ایک عمر درکار ہے مسئلہ اگر صرف یہیں تک رہتا تو مناسب تھا لیکن حضرت انسان کی شخصیت اور اس سے متعلقہ رویے انسانی معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اسی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ ہمیں بینک کے باہر قطار میں کھڑے نظر اتے ہیں اور کچھ لائنوں سے باہر

بے ترتیبی کا شکار عجلت بھرے انداز میں گالی گلوچ کا بھی غیر مہذبانہ استعمال کرتے ہوئے نظر اتے ہیں چھوٹے چھوٹے انسانی رویوں سے انسانی شخصیت کا جائزہ لینے میں انتہائی آسانی ہو جاتی ہے بلکہ باعمل انسان کو یہ طے کرنے میں بھی بڑی مدد ہو جاتی ہے کہ کن انسانوں کے ساتھ دوستی کا درجہ کس سطح پر رکھنا چاہیے اور ان سے دوری ہی بہت سے مسائل کا حل ہے ایک متوازن شخصیت کا حامی انسان اپنے ارد گرد بھی توازن بکھیرتا نظر اتا ہے۔

ایک متوازن انسانی شخصیت کا حصول ایک متوازن اور مستحکم۔معاشرے کے قیام کےلئے لازمی امر ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم واقعی متوازن شخصیت کے حصول کےلئے کوشاں ہیں ؟ اس سوال کا جواب قارئین کےلئے یقیناً ایک لمحہ فکریہ ہو گا۔