عالمی فوجداری عدالت نے ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 4 افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

مصنف:
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت چار اعلیٰ طالبان رہنماؤں کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
آئی سی سی کے مطابق وارنٹِ گرفتاری طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، وزیرِ اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم اور وزیرِ تعلیم حبیب اللہ آغا کے خلاف جاری کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مطابق یہ وارنٹ صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم اور انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں، جن میں افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور آزادیوں پر عائد پابندیوں سے منسلک مبینہ ظلم و ستم بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف یہ کارروائی افغانستان کی صورتحال سے متعلق جاری تحقیقات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں


.jpg%3F2026-10-05T18%253A56%253A14.291Z&w=3840&q=75)

