پاکستان سے اندرونی انتشار ،سیاسی افرا تفری کا خاتمہ ضروری ہے،سیف اللہ قصوری

سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کی بجائے پاکستان کے لئے آگے بڑھیں،حافظ عبدالرؤف،یعقوب شیخ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی
تحفظ ختم نبوت و حرمین شریفین کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت،حرمت رسول ہر جان بھی قربان ہے کے نعرے
لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ملک میں اندرونی انتشار ،سیاسی افرا تفری کا خاتمہ ضروری ہے،سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کی بجائے پاکستان کے لئے آگے بڑھیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مرکزی مسلم لیگ سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،حکمران اپنی ترجیحات بدلیں قوم کو ریلیف دیں وگرنہ انتخابات میں قوم احتساب کرے گی
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ہدیۃ الھادی پاکستان کے امیر پیر سید ہارون علی گیلانی،سابق رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق، نائب صدر مرکزی مسلم لیگ حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،
سیکرٹری جنرل میاں چنوں حافظ منور گجر سمیت دیگر نے خطاب کیا،کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،شرکاء حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے،تحفظ حرمین کےلیے تیار ہیں و دیگر نعرے لگاتے رہے، سیف اللہ قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر بنایا گیا ملک،اپنے ہی ملک کو انارکی کی جانب لے جانے کی بجائے ملک کو مضبوظ و مستحکم کیا جائے،آپسی لڑائی جھگڑے ختم کرنا ہوں گے، دشمن کی سازشیں اتحاد سے ناکام بنائی جا سکتی ہیں،حرمت رسول کے پاسبان دین اسلام،وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے تیار ہیں،ہمیں امت کی بنیاد پر متحد ہونا ہے، پاکستان مضبوط و مستحکم ہو گا تو امت کی قیادت کرے گا،حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پاکستانی قوم تیار و بیدار ہے۔حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ وطن عزیزپاکستان میں داخلی انتشار خواہ و سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہو یا کسی اور کی طرف سے درست نہیں، انتشار ،تفریق کی بجائے آپس میں اتحاد و یکجہتی کی بات کی جائے،پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں رسہ کشی ختم ہونی چاہئے۔پیر سید ہارون علی گیلانی کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہر کلمہ گو جانیں قربان کرنے کو تیار ہے،معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ اتحاد امت وقت کا تقاضا ہے،مرکزی مسلم لیگ کو شاندار کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حافظ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ خدمت کی سیاست کو مشن بنا لیں،ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے، اس کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر قوم کو متحد کر رہی ہے، ہمیں کبھی مذہب، فرقوں،علاقائیت ،لسانیت کے نام پر تقسیم کیا گیا ، ہماری شناخت،ہماری پہچان،سیاست،جینا مرنا لاالہ االااللہ محمد رسول اللہ کے نظام کے لیے ہے،پاکستان میں کلمہ کا نظام آئے تو مسائل حل ہوں گے، ہم عام شہری کو ہر پاکستانی کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کر جیئیں،
مزید پڑھیں

.jpg%3F2026-10-05T18%253A56%253A14.291Z&w=3840&q=75)


