اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بات چیت پر زور


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطے کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زوردیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان آر فور فریم ورک کے تحت تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ علاقائی امور پر رابطہ کاری اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے آر فوراجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔