Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جناح پیپلزٹرین کا انجن افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی پٹڑی سے اترگیا


جناح پیپلزٹرین کا انجن کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی پٹڑی سے اترگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کچلاک ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں انجن حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر انجن پٹری سے اترنے کی وجہ یارڈمیں فِش پلیٹ کی چوری بتائی جا رہی ہے، پٹڑی سے اترنے والے انجن کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق فِش پلیٹ چوری کا دعویٰ درست نہیں، بوسیدہ سلیپرز حادثے کی وجہ بنے، حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کے سلیپر تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ جناح پیپلز ٹرین منصوبے پر تقریباً 3 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔