پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سرگودھا:جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری فہد حمید کمبوہ مستعفی


سرگودھا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کو ایک بڑا سیاسی اور تنظیمی جھٹکا لگا ہے، جہاں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فہد حمید کمبوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے کی کاپی بھی جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہد حمید کمبوہ نے اپنے استعفے کی کاپی جاری کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) سے الگ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے اس اقدام کو ضلع سرگودھا میں پارٹی کی مقامی تنظیم اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

فہد حمید کمبوہ کی جانب سے مستعفی ہونے کی وجوہات یا مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔