Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خوارج بچنے کے لئے مساجد کو ڈھال بنانے لگے،کاروائی میں 8 جہنم واصل

مصنف:

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں


خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،8دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا،

خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز سے بچنے کیلئے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ، سیکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL