اتوار، 25 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے نوشہرہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک کی خیبرپختونخوا کی سیاست میں اہم کردار ہے، باہمی مشاورت سے صوبے کو آگے لے جانے اور ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کوترقی کی راہ پرگامزن کرنا اور دہشتگردی کاخاتمہ ہماری ترجیحات ہیں، دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاکر صوبے کی ترقی یقینی بنانا ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے، وفاق کے ساتھ مل کر ایک پیج پر کام کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مل کر صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے۔ دلیل کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا حصہ جب چاہیں جاری کر دیں گے۔