Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاری کر لی گئی ہے ، شیر افضل مروت

pti

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مبینہ ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاری کر لی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے احتجاج، لانگ مارچ، خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی اور سیاسی مذاکرات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے 40 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن احتجاج کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں تھی جبکہ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف تھا ہی نہیں۔


پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے 27 تاریخ کو اس لیے پیش قدمی نہیں کی تاکہ مذاکرات کے لیے کچھ وقت مل سکے۔ مذاکرات کا اعلامیہ جاری ہونے والا تھا تو محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے پیغام دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ لکی مروت میں جمع ہونے والے مجمعے میں پورے جنوبی اضلاع کے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت صوبے میں ترقیاتی کام روک دیے گئے ہیں اور تمام ارکان قومی اسمبلی، ارکان صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزرا کے فنڈز منجمد کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے دعوت دی ہے کہ اگر احتجاج کے لیے آنا ہے تو 15 اکتوبر سے پہلے آ جائیں۔ ان کے بقول، مارچ کرنا ہوتا تو یہ لوگ اب تک نکل چکے ہوتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کون سی چیز انہیں مارچ کرنے سے روک رہی ہے؟