Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور، تقریب میں ارشد انصاری اور حفیظ اللہ نیازی کے درمیان تلخ کلامی گالم گلوچ اور ہاتھا پائی

DEBUG URL: https://media.baaghitv.com/baaghitv-media/ur/2026/oct/10/x.mp4
مصنف:

لاہور کے ایک معروف ہوٹل کے پیلس ہال میں معروف شخصیت میاں امجد فرزند(لکی ایرانی سرکس )کی تقریب کے دوران لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیاہے، تقریب میں تقریباً 400 مہمان شریک تھے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پہنچنے ہی والی تھیں کہ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اپنے بھائی بیورو چیف جیو ٹی وی رئیس انصاری کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر حفیظ اللہ نیازی کی آمد ہوئی وہ سٹیج کے قریب پہنچے جہاں موجود ارشد انصاری اور رئیس انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تم دونوں بھائی بلیک میلر اور فراڈئیے ہو جس کے بعد نوبت ہاتھا پائی اور انتہائی نامناسب گالم گلوچ تک پہنچ گئی،


ایک دوسرے کو مارنے کیلئے کرسیاں اٹھانے کی کوشش شروع تھی کہ موقع پر موجود افراد نے بمشکل بیچ بچاؤ کروایا جس کے بعد حفیظ اللہ نیازی شدید غصے میں تقریب سے واپس روانہ ہو ئے تو اس دوران ارشد انصاری کے بڑے بھائی رئیس انصاری ہال سے باہر تک حفیظ اللہ نیازی سے معافی مانگتے رہے مگر وہ اس میں ناکام رہے اور واپس لوٹ آئے،مبینہ اطلاع کے مطابق انصاری برادرز کی طرف سے معافی مانگنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کیلئے کچھ دیگر صحافیوں نے بھی حفیظ اللہ نیازی سے رابطہ کیا ہے مگر وہ کسی صورت معاف کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہو سکے


رئیس انصاری اور ارشد انصاری نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے موقع پر موجود تمام کیمروں سے واقعہ کی فوٹیج ڈیلیٹ کروائی مگر اس کے باوجود فوٹیج وائرل ہوگئی،اس لڑائی کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے یہ بدستور ایک معمہ ہے