Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

crime
مصنف:

لاہور: اکبری گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن اور مصری شاہ پولیس نے جنسی درندگی کے مختلف واقعات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان فیضان اور عمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان مبینہ طور پر کافی عرصے سے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 13 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان نے اپنے گھر آنے والے 13 سالہ ہمسائے کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ زیب سلیمان اور جواد کے نام سے ہوئی ہے۔ادھر مصری شاہ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں حسن نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL