بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لائبہ خودکشی کیس: ہلاک ملزم نعمان کا لائبہ کے علاوہ بھی 21 لوگوں سے فراڈ


اسلام آباد: اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ لائبہ کے خودکشی کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے، ہلاک ملزم نعمان نے لائبہ کے علاوہ 21 لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا، دوران تفتیش ملزم نعمان سے 21 جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر ملے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نعمان نے 21 مختلف لوگوں کو وزارت دفاع میں ملازمت کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر دئیے، ملزم نعمان نے ان سب لوگوں سے اپوائنٹمنٹ لیٹر دینے کے عوض پیسے لیے، ملزم نعمان نے اپنے 4 کزنوں کو بھی جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر دئیے۔