بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اڈیالہ جیل:بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات


راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، دونوں وکلا گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت طے کیا گیا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات صرف مقدمات کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی سے مقدمات کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں، کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔