پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست تیار کرکے جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فہرست اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو بھجوائی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی اور خالد یوسف چودھری، سلمان اکرم راجہ، علی زمان اور عمران خان اورکزئی ملاقات کرنے والے وکلا میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات منگل کے روز متوقع ہے، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔

وکلا کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھجوانے کے بعد اب جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے انتظامات اور اجازت کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔