منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آج کی بیٹھک میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے پر اتفاق کرلیا ہے، لیاقت بلوچ

liaqat baloch

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور قیمتوں میں کمی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومت کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے ہیں ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں اتفاق ہواہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 10 راونڈ مکمل کرلئے،آج جماعت اسلامی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اہم دور ہوا جس میں اتفاق ہوا ہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت کا موقف ہے کہ دنیا میں جنگی حالات ہیں،طے کیا گیا ہے کہ ریلیف میں وسعت اور دورانیہ بڑھائیں گے،1000سی سی گاڑیوں،ٹریکٹر،پبلک ٹرانسپورٹ کو شامل کرنے کی تجویز دی،حکومت 1000سی سی اور ٹریکٹرز کو شامل کرنے پر کافی حد تک آمادہ ہے،حکومت کو ادراک ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے سے ریلیف مل سکتا ہے،حکومت پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لئے بھی اپنا پلان دے گی،حکومت نے ورکنگ شروع کردی ہے،بجٹ تک کا پروگرام دے گی۔