Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہید ایس ایچ او ریاض حسین کا سرکاری اعزاز کے ساتھ جنازہ ادا


خیبر میں شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین کا جنازہ پولیس لائنز خیبر شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوا۔

شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین کے جنازہ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، ڈی پی او خیبر وقار احمد، ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی اور عسکری حکام کے ساتھ علاقہ کے عوام، شہید کے عزیز و اقارب بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سپیشل اسسٹنٹ عظمت سعید، رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی اور نوید آفریدی بھی جنازہ میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکس سید مختار شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پیز، ڈی ایس پیز، پولیس افسران و اہلکاروں نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

سرکاری افسروں اور شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے نمازِ جنازہ کے موقع پر شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔