Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوات کے علاقے ارکوٹ مٹہ میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے باراتیوں کی پر سوزوکی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے مضافاتی علاقے اُرکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی سوزوکی پک اپ تیز رفتاری کے باعث موٹر کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اور 15 زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا ۔