ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میگھن مارکل کے والد بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے پر گرفتار


برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔


امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 82 سالہ تھامس مارکل کے لاس اینجلس میں 2 سٹوریج یونٹس سے تقریباً 78 اشیا قبضے میں لی گئیں جن میں سلائیڈز، فلم نیگیٹوز اور کتابیں شامل ہیں، حکام کے مطابق ان میں کم عمر لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی موجود تھیں.

تھامس مارکل کے بیٹے تھامس جونیئر نے اس سے قبل فلپائن میں اپنے والد کے گھر سے ایسی تصاویر ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکام کو اطلاع دی تھی۔

دوسری جانب تھامس مارکل نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کے الزامات سے انہیں صدمہ پہنچا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں میکسیکو چھوڑنے کے بعد کمپیوٹر کا سامان ان کے قبضے میں نہیں رہا۔

میگھن مارکل نے اکتوبر میں اس معاملے پر شدید صدمے اور پریشانی کا اظہار کیا تھا، ایف بی آئی نے بھی الزامات سے آگاہ ہونے اور تحقیقات میں معاونت کی تصدیق کی تھی۔

میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی سابقہ رہائش گاہ سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر کا ذخیرہ ملا ہے۔

میگھن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے والد سے فاصلہ اختیار کیا۔