جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرعلی، دہشت گردوں کی خواتین کے روپ میں برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش ناکام

مصنف:

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں بزدل دہشت گردوں کی خواتین کے روپ میں فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی


رکشے میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،خوارج کا خواتین کے برقعوں کا استعمال نا صرف اسلامی، اخلاقی اقدار کے منافی ہے بلکہ خواتین کی حرمت کے استحصال کا بھی باعث ہے،سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بزدل خارجی دہشت گرد اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،بزدل خوارج کی جانب سےدہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اور وہاں بارودی مواد رکھنے کے شواہد بھی سامنے آ چکےہیں


دہشت گردوں کی جانب سے مساجد جیسے مقدس مقامات کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا اور خواتین کی حرمت کا استحصال، ثابت کرتا ہے کہ خوارج کا اسلام اور انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ،خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مکروہ مقاصد کیلئےمعصوم بچوں اور خواتین کو بھی انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتےہیں،سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں