جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولاکوٹ میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان رینجرز(سندھ) کےکمسن بیٹے کاحوصلہ بلند

مصنف:

راولاکوٹ میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان رینجرز(سندھ) کےکمسن بیٹے کاحوصلہ بلند


شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرزسندھ برکت علی کے کمسن بیٹے نے والد کی شہادت پر فخرکا اظہار،بھرپورخراج عقیدت پیش کیا،شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرزسندھ برکت علی کے کمسن بیٹے کا کہنا ہے کہ؛مجھے فخر ہے کہ میرے والد نے اپنے وطن کی خاطر جان قربان کی ،میرے والد راولاکوٹ میں ہاسٹل سے باہرنکلتے ہوئے فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ہوئے ،میرے والد نے ملک کیلیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پورے اہلِ خانہ کو فخر ہے ، شہید برکت علی کے کمسن بیٹے کا یہ جذبہ اس بات کا عکاس ہےکہ پاکستانی قوم وطن کی سلامتی کیلیے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرے گی